Ticker

6/recent/ticker-posts

احتجاجی طلبا پر سرعام تشدد کرنے والی پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


 کراچی: محکمہ صحت سندھ نے لیاری نرسنگ کالج کی پرنسپل کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری نرسنگ کالج کی پرنسپل پر طلبہ کو خلاف ضابطہ ہراساں کرنے اور انہیں وظیفہ نہ دینے کا الزام تھا ،جس پر گزشتہ ڈھائی ماہ سے طلبا احتجاج کر رہے تھے۔

طلبا گزشتہ روز سندھ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کے لیے پہنچے تو اس دوران پرنسپل شبانہ نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر احتجاجی طلبا پر تشدد کیا، جس کی فوٹیج بھی سامنے آئی۔

سترہ  گریڈ کی افسر گزشتہ 11سال سے لیاری نرسنگ کالج میں 19 گریڈ کے عہدے پر بطور پرنسپل تعینات تھیں۔

محکمہ صحت سندھ نے جمعے کے روز انہیں عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں محکمے کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

Post a Comment

0 Comments