Ticker

6/recent/ticker-posts

زیادتی کی ایف آئی آر درج پر نہ کرنے پر ماں بیٹی کی اجتماعی خودکشی

 

زیادتی کی رپورٹ درج نہ کرنے پر ماں اور بیٹی نے زہر پی کر اجتماعی خودکشی کرلی۔

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع الورو میں 12 ستمبر کو خاتون اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ زیادتی کی رپورٹ درج کرانے تھانے گئی تھی جہاں موجود سب انسپکٹر نے نہ صرف انکی ایف آئی آر درج نہیں کی بلکہ انکے ساتھ بدتمیزی شروع کردی اور تنبیہ کی کہ وہ دوبارہ تھانے کا رخ نہ کریں۔

دونوں ماں بیٹی جو پہلے ہی غمزدہ تھیں پولیس کے ناروا رویہ کی وجہ سے مزید دلبرداشتہ ہوگئیں اور گھر پہنچ کر کولڈرنک میں زہر ملاکر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

دریں اثناء رپورٹ درج نہ کرنے پر ماں بیٹی کی خودکشی کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد ملوث سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments