Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی وفاقی کابینہ کی تشکیل کیخلاف درخواست مسترد کردی


 اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف شیخ رشید کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شیخ رشید احمد کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت وزیراعظم کو اختیار ہے کہ کابینہ کی تشکیل کے لیے 50 سے زائد ارکان کو نامزد نہ کریں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست میں خود تسلیم کیا گیا ہے کہ موجودہ کابینہ 34 وزرا اور 7 وزرائے مملکت پر مشتمل ہے، شیخ رشید کی اپنی درخواست سے واضح ہے کہ آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، اسی طرح اس بات میں بھی کوئی اختلاف نہیں کہ 4 مشیروں کا تقرر وزیر اعظم کے مشورے پر کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments