Ticker

6/recent/ticker-posts

پشاور ہائیکورٹ کا کالجز کو طلبہ کیساتھ ریگنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر کو نئے اسٹوڈنٹس کو تنگ کرنے والے طلباء کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں فرسٹ ایئر طلبہ کے ساتھ ریگنگ کے مسئلے پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے  تمام کالجز کو اسٹوڈنٹس کے ساتھ فولنگ کے خلاف اقدامات کی ہدایت کردی

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلامیہ کالج کے طلباء کی ویڈیوز ہے نئے طلباء کو برے طریقےسے سڑک پر تنگ کیا جارہا ہے،  کالج, یونیورسٹی آنے والے نئے طلباء کے ساتھ ایسا ہوتا ہے تو وہ مایوس ہوجاتے ہیں، کالجز میں کسی بھی بچے کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔

عدالت نے کہا کہ کوئی طالبعلم نئے اسٹوڈنٹس کو تنگ کرے تو ان کے والدین کو آگاہ کرکے ان کو کالج سے نکال دیں، جب کسی کو کالج سے نکال دینگے تو پھر یہ سمجھ جائے گیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی ویڈیوز آرہی ہے ان سے بچے مایوس ہوکر بعض دفعہ کالج بھی چھوڑ دیتے ہیں، کالجز یقینی بنائے کہ نئے طلباء کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئیں۔

واضح رہے کہ ریگنگ عام طور پر کالج میں نئے آنے والے طالب علموں کے ساتھ نامناسب یا کسی تشدد آمیز رویے کا نشانہ بنانے کو کہا جاتا ہے۔


 

Post a Comment

0 Comments