Ticker

6/recent/ticker-posts

سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو دی گئی امداد قطرے سے زیادہ نہیں: امریکی سینیٹر

نیوجرسی میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے سینیٹر باب میننڈیز نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر کہا کہ پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے اور امریکا کی جانب سے ڈیزاسٹرپیکیج دیا جانا چاہیے، اس کے ساتھ آئی ایم ایف کی طرف سے بھی پاکستان کو مزید ریلیف ملنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں سیلاب کے بعد 34لاکھ بچوں کوفوری جان بچانے والی امدادکی ضرورت ہے: یونیسیف سیلاب کا پانی نکلنے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے: رکن کانگریس شیلا جیکسن انہوں نے کہا کہ یوکرین اور افغانستان کی طرح امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو عارضی تحفظ کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور وہ یہ معاملہ خود صدر جوبائیڈن کےسامنے رکھیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان کا دورہ کرنے والی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے بھی آنکھوں دیکھا حال امریکی ایوان نمائندگان کو بتایا اور کہا کہ پاکستان میں سیلابی پانی نکلنے میں 6 ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments