Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستانی ہمیشہ کھلے دل سے ہمارا استقبال کرتے ہیں

یشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں ڈیوڈ میلان نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں پاکستان اچھی اور مضبوط ٹیم ہے جس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، مجھے پی ایس ایل کھیلنے سے فائدہ ہوا جس کا تجربہ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں، امید ہے پاکستان کے خلاف اچھی سیریز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے میرے کیریئر میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ مجھے پی ایس ایل میں کھیل کر بہت تجربہ حاصل ہوا، سپرلیگ دوسری لیگز سے مختلف ہے۔ مزید پڑھیں: میری نظر کپتانی پر نہیں بلکہ اپنے کھیل پر ہے، شان مسعود ڈیوڈ میلان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے، میزبان ٹیم کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز دلچسپ رہے گی، جوز بٹلر کی میچز میں عدم شرکت سے کمی محسوس ہوگی مگر امید ہے کہ معین علی اچھے انداز میں ہماری قیادت کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments