Ticker

6/recent/ticker-posts

شاہ محمود کسان احتجاج میں شامل ہونے سے روکنے پر اسلام آباد پولیس پر برہم

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں ایف نائن پارک میں کسان اتحاد احتجاج میں شامل ہونے سے روکا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ طرز عمل ان کے احتجاج کے بنیادی حق کے خلاف ہے، یہ حکومت مزید کتنی آوازیں دبائے گی؟ دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کسان اتحاد کے احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، پولیس افسران نے شاہ محمودقریشی کے دھمکی آمیز ریمارکس کو بھی تحمل سے سنا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور کسان اتحاد کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد کسان اتحاد نے اپنا احتجاج ختم کردیا، وزیر اعظم سے کسان اتحاد کی ملاقات 28 ستمبر کو ہو گی جس میں کسانوں کے مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا۔

Post a Comment

0 Comments