Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائےگا۔ مہمان ٹیم نے پہلےمیچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کراچی میں پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کا نہ مڈل آرڈر چل سکا اور نہ ہی بالرز کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھا سکے۔ ہوم گراؤنڈ پر پہلے ہی میچ میں ناکامی نے بابرالیون پر دباؤ بڑھادیا ہے۔ گرین شرٹس کی مختصر فارمیٹ میں یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔ مہمان ٹیم کو7میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرا ٹی 20 میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ دوسرے ٹی 20 سے پہلے ہونے والے پریکٹس سیشن کو منسوخ کردیا گیا اور قومی کرکٹرز نے ٹینس کھیلی۔ کھلاڑیوں نے انڈور گالف اور اسنوکر میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

Post a Comment

0 Comments