Ticker

6/recent/ticker-posts

گوجرہ: جعلی پیر کی جن اتارنے کے بہانے لڑکی سے مبینہ زیادتی

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرہ میں جعلی پیر نے جن اتارنےکے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق لڑکی بھائی کے ساتھ دم کرانے آستانے آئی تھی کہ جعلی پیر نے جن اتارنے کے بہانے اس سے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے، لڑکی کا طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد معاملے کی مزید تفتیش شروع کی جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں لاہور کے علاقے چراغ شاہ بستی میں 10 سالہ معذور بچی سے مبینہ زیادتی کراچی میں 10 سالہ بچی کرایہ دار کے ہاتھوں جنسی زیادتی کے بعد قتل دوسری جانب سیالکوٹ کے تھانہ سمبڑیال میں چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے لواحقین نے تھانے کے سامنے احتجاج کیا جس کے بعد ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال کو معطل کر دیا جبکہ تفتیشی افسر اور کانسٹیبل کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments