Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی: ماڑی پور میں گودام پر چھاپہ، کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی ٹائر برآمد

کراچی کے علاقے ماڑی پور  میں گودام پر  چھاپہ مار کر غیر ملکی پرانے ٹائروں کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔

کلکٹر کسٹمز عثمان باجوہ کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی تھی کراچی میں گاڑیوں کے ٹائروں کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے جس پر ماڑی پوری سائٹ ایریا کے گودام پر چھاپا مارا گیا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی ٹائروں کی بڑی کھیپ میں 55 ہزار ٹائر برآمد کیے گئے ہیں۔

کلکٹر کسٹمز  عثمان باجوہ نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹائروں پر درج نمبروں کو ٹیمپر کیا جا رہا تھا۔

 

Post a Comment

0 Comments