Ticker

6/recent/ticker-posts

سرکاری فوڈ کنٹرولر کے گھر کروڑوں روپے کی ڈکیتی


 ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک سرکاری فوڈکنٹرولر کے گھر میں کروڑوں روپے کی واردات ہوئی ہے۔ 

سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس عرفان علی بہادر کے مطابق مسلح ملزمان اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے گھر سے کروڑوں کا کیش اور مال لے گئے۔ 

پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے میں سکندر علی  نے ایف آئی آر درج کرا دی ہے، مدعی کے مطابق وہ حکومت سندھ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں بحیثیت اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا کام کرتے ہیں۔مدعی نے بتایا کہ وہ رات پونے بارہ بجے گھر کا دروازہ کھول کر گاڑی پارک کر رہے تھے کہ دو نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ 

سکندر علی کے مطابق ایک نے ان کے سر پر پستول رکھا اور اندر جانے کا کہا، بات نہ ماننے کی صورت میں ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، گھر کے اندر جاکر ملزمان نے انہیں پورے گھر والوں سمیت کمرے میں بند کر دیا۔ 

ملزمان نے الماری میں رکھی ہوئی نقد رقم 1 کروڑ 70 لاکھ خی رقم،  55 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ لوٹ لیے۔ 


سکندر علی کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ سے زائد کی واردات کی۔

 سکندر علی نے واردات کی اطلاع مددگار پولیس 15 کو  دی، بعدازاں شاہ لطیف ٹاون تھانے پہنچ کر واردات کا مقدمہ درج کرا دیا۔ 

پولیس کو شبہ ہے کہ واردات میں مدعی کا کوئی واقف کار یا سابقہ ملازم ملوث ہو سکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments