Ticker

6/recent/ticker-posts

اکستان سے بیرون ممالک جانیوالے اورآنیوالے مسافروں کیلیے لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ

بیرون ممالک جانے و آنیوالے مسافروں کیلیے کسٹمز ڈیکلریشن لازمی نمائندگان ایکسپریس 9 منٹ پہلے شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے مزید شیئر مزید اردو خبریں 10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی اور دیگر ممنوعہ سامان رکھنے پر کسٹمز ڈکلیئریشن لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ (فوٹو فائل) 10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی اور دیگر ممنوعہ سامان رکھنے پر کسٹمز ڈکلیئریشن لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ (فوٹو فائل) اسلام آباد / لاہور: وفاقی حکومت نے پاکستان سے بیرون ممالک جانیوالے اورآنیوالے مسافروں کیلیے بتدریج 5 ہزار اور10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی اور دیگر ممنوعہ سامان رکھنے پر کسٹمز ڈکلیئریشن لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کیلیے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جارہی ہیں۔ ’’ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آرا کیلیے بھجوادیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ مسودے بارے 7دن کے اندر اندر اپنی آرا ،اعتراضات و تجاویز دے سکتے ہیں مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز کو منظور نہیں کیا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن ے ذریعے ترامیمی رولز لاگو کردیے جائیں گے۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے مجوزہ ترامیمی رولز میں پاکستان آنے والے اور پاکستان سے بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کیلیے کسٹمز ڈکلیئریشن فارم کا مسودہ بھی منسلک کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments