Ticker

6/recent/ticker-posts

فلور ملز کو سرکاری کوٹہ جاری ہونے کے بعد سندھ میں گندم کی قمیت میں کمی


 فلور ملز کو سرکاری کوٹہ جاری ہونے کے بعد سندھ میں گندم کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

کراچی میں مخصوص جگہوں پر آٹا 65 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔

اوپن مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 4 روپے فی کلو کم ہوکر86 روپے فی کلو پر آگیا۔

کراچی کی 90 فلور ملز کو 2400 بوری فی مل فی ہفتہ گندم کا کوٹہ جاری کیا گیا ہے۔

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کراچی کی چکیوں کواب تک گندم کا سرکاری کوٹہ جاری نہیں ہوسکا۔

چھوٹی چکیوں کوصاف گندم کی 95 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔

کراچی میں رعایتی کوٹے والی گندم کے مل آٹے کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

کراچی میں سستا آٹا بچت بازار، فلارملزاور مخصوص دکانوں پرملے گا۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں رعایتی اسٹالز سے عوام کو آٹے کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے جہاں سے عوام 65 روپے فی کلو پر آٹا خرید سکتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا سندھ بھرمیں 700 پوائنٹس پررعایتی نرخوں پرآٹا فروخت کیا جارہا ہے، آٹا 5 اور10 کلوگرام کے تھیلے میں دستیاب ہے۔

Post a Comment

0 Comments