Ticker

6/recent/ticker-posts

گوگل نے غلطی سے ایک شخص کے اکاؤنٹ میں ڈھائی لاکھ ڈالرز جمع کرادیے

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے خود کو ہیکر قرار دینے والے ایک شخص سام کیوری کے اکاؤنٹ میں ڈھائی لاکھ ڈالرز بغیر کسی وجہ کے جمع کرادیے۔ سام کیوری نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ گوگل کی جانب سے اگست میں پراسرار طور پر 2 لاکھ 49 ہزار 999 ڈالرز اس کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے اور اسے معلوم نہیں کہ ٹیکنالوجی کمپنی نے اتنی بڑی رقم کیوں ادا کی۔ ٹوئٹ میں سام کیوری نے کہا کہ گوگل کی جانب سے رقم جمع کرائے کئی ہفتے ہوگئے مگر اب تک اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ سام کیوری نے کہا کہ اگر کمپنی چاہتی ہے کہ وہ یہ رقم اپنے پاس رکھے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ اس ہیکر نے اب تک رقم خرچ نہیں کی بلکہ اکاؤنٹ میں رکھی ہوئی ہے تاکہ گوگل واپس لینے کی کوشش کرے تو کوئی مسئلہ نہ ہو۔

Post a Comment

0 Comments