Ticker

6/recent/ticker-posts

عدالت کا صحافیوں کےاغوا،تشدد،گرفتاریوں کی تحقیقات کا حکم


 شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات سے متعلق قائم کمیشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافیوں کے اغوا، تشدد اور گرفتاریوں کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔

شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج بروز جمعہ 30 ستمبر کو سماعت ہوئی۔

عدالت نے کمیشن سے رپورٹ طلب کی تو اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کمیشن کی رپورٹ کابینہ کو بھی پیش کی جانی ہے لہذا وقت دیا جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل کی استدعا پر عدالت نے چوبیس اکتوبر کو کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ وہ کون ہیں جنھیں کرایہ داری ایکٹ میں اٹھایا گیا تھا۔

ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے بتایا کہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت عرفان صدیقی کو اٹھایا گیا تھا۔

عدالت نے کمیشن کو صحافیوں کے اغوا، تشدد اور گرفتاریوں کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیشن مطیع اللہ جان، ابصار عالم، اسد طور، عرفان صدیقی اور ایسے دوسرے کیسز کی بھی تحقیقات کرے۔

Post a Comment

0 Comments