Ticker

6/recent/ticker-posts

اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا


 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے 4 سال بعد سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے۔

یہ فیصلہ تحریک انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ حلف برداری کے موقع پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا جائےگا۔

یہ بھی فیصلہ کرلیا گیا کہ اسحاق ڈار کو پُرسکون ماحول میں حلف نہیں اٹھانے دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ منگل کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ان کے چیمبر میں خود آکر ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حلف سے متعلق بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریری استعفیٰ وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا کہ آپ کی قیادت میں ملک کی خدمت کرنا باعث افتخار ہے

Post a Comment

0 Comments