Ticker

6/recent/ticker-posts

طلاق کی رنجش، داماد نے سسرالیوں کا گھر جلاڈالا


 تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ رحیم یار خان کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا، جہاں بیوی کی جانب سے طلاق مانگنے کی رنجش پر داماد نے اپنے سسرالیوں کے گھر میں آگ لگادی۔

واقعے میں ایک خاتون جھلس کر جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے سے متعلق ایک خاتون نے بتایا کہ جب گھر میں آگ لگی تو ہم نے بھاگ کر جان بچائی

مقامی پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ طلاق مانگنے کی رنجش پرشوہر نے بیوی، اسکی ماں اور بہن کو پیٹرول چھڑک کرآگ لگائی، واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر کی آگ بھجائی اور جھلس کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کیا، فوری طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Post a Comment

0 Comments