Ticker

6/recent/ticker-posts

پاک فوج حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قُلی اور مزدوروں کی مدد کیلئے پہنچ گئی

یلاب کے باعث ٹرین سروس بند ہونے سے قُلی اورمزدورپریشان ہیں اور اکثرخاندانوں کو فاقوں کا سامنا ہے۔ پاک فوج نے قُلی اور مزدوروں کو راشن، کپڑے، مچھر دانیاں اور ضرورت کا دیگرسامان پہنچایا۔ قُلی اورمزدورامدادی سامان ملنے پر خوش ہوئے اور ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، تمام ضرورت مندوں نے پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس سے قبل بھی کور کمانڈر کراچی کی ہدایت پر پاک فوج گونگی بہری خاتون کی مدد کے لیے ضلع خیر پور کے علاقے ٹھری میر واہ پہنچی تھی۔ قوت سماعت و گویائی سے محروم سیلاب میں پھنسی بے بس خاتون اور اس کا گاؤں بھرپور امداد پر نہال ہوگیا تھا۔ بے یار و مدد گار خاتون نے رو رو کر سوشل میڈیا پر مدد کیلئے دہائی دی تھی۔

Post a Comment

0 Comments