Ticker

6/recent/ticker-posts

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیلاب سے زراعت مکمل تباہ ہوگئی، اور متاثرہ خاندان کوئٹہ پہنچ گئے۔

ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث جہاں ملک بھر میں لاکھوں خاندان بے گھر، کروڑوں افراد متاثر، لاکھوں مویشی سیلاب کی نذر ہوئے، وہیں سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہوا۔ بلوچستان میں سیلاب جہاں انسانی جانوں اور گھروں کی تباہی کا سبب بنا وہیں بڑے پیمانے پر زراعت کو بھی نقصان پہنچا، اور ضلع لسبیلہ میں تو سیلابی ریلوں نے زراعت کو مکمل تباہ کردیا ہے۔ ضلع لسبیلہ کے متاثرہ زمیندارکوئٹہ پہنچ گئے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہو گئیں، اور نئی فصل لگانے کے قابل نہیں رہے۔ صوبائی حکومت تو سیلاب متاثرین کی داد رسی نہ کر سکی لیکن غیر سرکاری تنظیمیں پیش پیش ہیں، اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئٹہ کے علاقوں کیچی بیگ اور مشرقی بائی پاس پر ساڑھے تین سو سے زائد خیموں پر مشتمل بستی قائم کردی گئی ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ خیمہ بستیوں میں متاثرین کو کھانے پینے اور تعلیم کی سہولیات بھی جا رہی ہیں ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ بچوں کے لئے جھولون کا انتظام بھی کیا گیا جہاں وہ دو لمحے خوشی کے مسکرا کر اپنی تباہی کا غم بھلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments