Ticker

6/recent/ticker-posts

جلد انصاف ہوتوآئندہ نورمقدم جیسے واقعات بھی نہ ہوں، والد سارہ انعام

 

سینیر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والی سیدہ سارہ انعام کے والد کا کہنا ہے کہ شاہنواز امیر جیسے ملزم اچھا کمانے والی لڑکیوں کو ورغلاتے ہیں، جلد انصاف ہو تو آئندہ نور مقدم جیسے واقعات بھی نہ ہوں۔

اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں سیدہ سارہ انعام کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مقتولہ کے والد انعام رحیم کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزم کو جلد از جلد سزا دی جائے، عدالت اور حکومت سے درخواست ہے کہ ملزم کو سخت سزا دی جائے، جس نے میری پھول سی بچی مجھ سے چھین لی۔

والد انعام الرحیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارہ لیبیا میں پیدا ہوئی اور سارہ نے کینیڈا میں تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ سارہ کی ماں چاہتی تھی وہ پاکستان میں شفٹ ہو جائیں اور پھر وہ پاکستان آگئیں۔ سارہ نے خود بتایا کے میں نے شادی کر لی ہے وہ بڑی ہو چکی تھی آپ فیصلہ کر سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جلد انصاف ہو تو آئندہ نور مقدم جیسے واقعات بھی نہ ہوں۔ شاہنواز امیر جیسے ملزم اچھا کمانے والی لڑکیوں کو ورغلاتے ہیں۔

اس دوران مقتولہ سارہ کے والد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انعام رحیم روتے ہوئے میڈیا ٹاک چھوڑ کر چلے گئے۔

Post a Comment

0 Comments