Ticker

6/recent/ticker-posts

’شدید معاشی بحران میں مشکل ترین کام کیا‘، وزیراعظم کی مفتاح اسماعیل کی تعریف


 وزیراعظم شہبازشریف  نے   لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی بطور  وزیر خزانہ خدمات پر ان کی تعریف کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان شہباز شریف نے لکھا کہ میں مفتاح اسماعیل کی بطور وزیر خزانہ عوامی خدمات کو سراہنا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے شدیدمعاشی بحران میں مشکل ترین کام کیا، مفتاح اسماعیل نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش کی۔

عالمی مالیاتی ادارے سے مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ  مفتاح اسماعیل  نےآئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کامیابی سے بات چیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ کو مفتاح اسماعیل کی جانب سے بھی  ری شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ  اداکیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے بطور وفاقی وزیر کے حلف اٹھا لیا ہے اور امکان ہے کہ انہیں مفتاح اسماعیل کی جگہ وزیر خزانہ بنایا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments