Ticker

6/recent/ticker-posts

وہاڑی میں جعلی پولیس مقابلے میں ملوث چھ اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج


 وہاڑی میں جعلی پولیس مقابلے میں علی لیاقت نامی جوان کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 6 اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ درج کردیا۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے وہاڑی میں جعلی پولیس مقابلے میں علی لیاقت نامی نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔

تھانہ صدر وہاڑی کے 6 اہلکاروں نے ماچھی والا کی حدود میں جعلی مقابلے میں علی لیاقت نامی شہری کو ہلاک کیا تھا، جن کے خلاف آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ان چھ اہلکاروں میں اے ایس آئی یونس علی، ٹی اے ایس آئی وقاص ، کانسٹیبل ابرار ، وقار ، وقاص اور ڈرائیور آصف شامل ہیں۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے وہاڑی میں جعلی پولیس مقابلے میں علی لیاقت نامی نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔

آئی جی پنجاب نے انتظامی غفلت برتنے اور حقائق چھپانے پر ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز کو عہدے سے ہٹا دیا۔

رپورٹ کے مطابق جعلی مقابلے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں کے خلاف رپورٹ نہ کرنے اور واقعہ کو چھپانے کی کوشش میں ڈی ایس پی صدر وہاڑی سعادت علی بھی معطل کردئیے گئے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او وہاڑی ، ڈی ایس پی اور 6 اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی او ملتان نے اس واقعہ کی انکوائری کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول علی لیاقت کے والدین نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی میرٹ پر انکوائری کرانے کی اپیل کی تھی۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں، جعلی پولیس مقابلے کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے آر پی اوز کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کو واقعہ کی ذاتی نگرانی میں تفتیش مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس فیصل شاہکار کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے واقعہ کی تفتیش کے لیے نے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔




Post a Comment

0 Comments