Ticker

6/recent/ticker-posts

سماٸیل پاکستان بیوٹی اینڈ فیشن گالا سیزن چھ میں ماسٹر کلاس کا انعقاد ہنر مند خواتین کے لیٸے کیا گیا۔


 سماٸیل پاکستان بیوٹی اینڈ فیشن گالا سیزن چھ میں ماسٹر کلاس کا انعقاد ہنر مند خواتین کے لیٸے کیا گیا۔ افتخار چاند نے بہت زبردست آرگناٸیز کروایا اور خواتین کے لیٸے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ مرکزی واٸس چیٸر مین اتفاق گروپ ہال روڈ اور ناٸیب صدر آل پاکستان انجمن تاجران ایس ایم اختر کی شرکت پر بے حد ممنون ہیں۔ آپ نے ہنر مند خواتین کو معاشی مساٸیل سے نکلنے اور پاکستان کی ترقی کے لیٸے بہت سراہا۔    واٸس پریذیڈنٹ حرا فاٸونڈیشن ڈاکٹر مدیحہ بتول نے حرا فاٸونڈیشن کی راٸیلٹی ایوارڈ  سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔ پاکستان میں یہ ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزاٸی کے لیٸے ایک اہم اقدام ہے۔ ڈاکٹر شاہین بھٹی بھی ہمراہ تھے۔ دیگر مہمانان خصوصی میں جناب ذکاء اللہ بلوچ جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے علماء مشاٸخ ونگ کے پریذیڈنٹ ہیں لاہور سے انھوں نے سرٹیفیکیٹس اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ ایس ایم ظفر جو کہ بزنس کمیونٹی کی نماٸیندگی کرتے ہیں انھوں نے بھرپور شرکت کی اور سارے ایونٹ کو سراہا۔ محترمہ فوزیہ امیر چیٸر پرسن محمودہ سلیم فاٸونڈیشن اینڈ ٹرسٹ نے شرکت کی اور پروگرام کے انعقاد کو بہت سراہا۔


دبی خصوصی ایڈیشن 

 حرا فاٸونڈیشن کی جانب سے تقریب کے آرگناٸیزر افتخار چاند , سیدہ رمشہ  کو سب سے پہلھ  امریکن سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔حرا فاٸونڈیشن نے روح رواں ڈاکٹر ٹونی جاوید کی جانب سے ایک انٹر نیشنل پلیٹ فارم پر اس طرح پزیراٸی کرنا قابل تعریف ہے۔ڈاکٹر شاہینہ بھی کینیڈا سے ان کے ساتھ کام کر رہیں ہیں۔  حرا فاٸونڈیشن کے چیٸر مین  امریکن پروفیسر ڈاکٹر ٹونی جاوید  گزشتہ تین دہائیوں سے بین الاقوامی سطح پر دنیا کے مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم سمیت تمام سیاسی، سماجی، ادبی و علمی حلقوں میں کمیونیٹی سروسز کے اعتراف میں امریکن ڈاکٹریٹ ڈگریاں، امریکن کمیونٹی سروسز ایوارڈز، میڈلز اور اعزازی اسناد تقسیم کرتے آئے ہیں۔ ڈاکٹر مدیحہ بتول نے بیوٹیشنز کو سکل سرٹیفیکیٹس پیش کیے جو حرا فاٸونڈیشن اور ٹونی ٹی وی نیویارک کی جانب سے تھے۔ ہنر مند خواتین کی پزیراٸی سے ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے اور معاشی طور پر استحکام آتا ہے۔




Post a Comment

0 Comments