Ticker

6/recent/ticker-posts

سیلاب متاثرین کیلئے کہاں کہاں سے امدادی سامان آیا؟ دفتر خارجہ کے اعداد و شمار جاری


 دفتر خارجہ نے دنیا بھر سے سیلاب زدگان کیلئے آنے والے امدادی سامان کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ترجمان کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے 15ممالک اور3 عالمی تنظیموں سے 123 طیارے امدادی سامان کے پہنچ چکے ہیں، متحدہ عرب امارات نے سب سے زیادہ 41 امدادی طیارے راولپنڈی،کراچی اور لاہور بھیجے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا نے سیلاب متاثرین کیلئے 21 امدادی طیارے سکھر، کراچی راولپنڈی بھیجے جبکہ ترکیہ نے 13 طیارے امداد کراچی اور راولپنڈی بھیجی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ عمان سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد لےکر 8 طیارے پاکستان پہنچے اور سعودی عرب سے 5امدادی طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ چین اور قطر سے 4، 4 امدادی طیارے پاکستان آئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، نیپال، برطانیہ، روس اور یونان سے بھی ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا۔

ترجمان دفتر خارجہ یونیسیف نے 3، اقوام متحدہ ادارہ برائےمہاجرین نے 13، عالمی ادارہ خوراک نے 3 امدادی طیارے بھیجے، ترکیہ، تاجکستان، عمان اور ایران نے زمینی اور بحری راستے سے بھی امداد پاکستان بھیجی جبکہ ترکیہ سے ہلال احمر نے امدادی سامان کے 2 ٹرک،3 ٹرینیں پاکستان بھیجیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ تاجکستان نے 87 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ پاکستان بھیجا،  ایران سے ہلال احمر نے ٹرکوں کے ذریعے100 ٹن امدادی سامان پاکستانی ہلال احمر کےحوالے کیا، عمان سےحال ہی میں ایک بحری جہاز امدادی سامان لےکرکراچی کی بندرگاہ پرلنگر انداز ہوا ہے۔

Post a Comment

0 Comments