Ticker

6/recent/ticker-posts

سارہ قتل کیس: ایاز امیرکے بیٹےکےگھر سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد

اسلام آباد:  سینیئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام قتل کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے اور ملزم شاہنواز کےگھر سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہنواز کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ سارہ انعام کا پرس اور شرٹ بھی ملزم کے فارم ہاؤس سے برآمد کرلی گئی  ہے، مقتولہ کے  پرس سے یو اے ای  درہم  اور  امریکی ڈالر  بھی برآمد  ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کےفارم ہاؤس سے مقتولہ کے پیسوں سے خریدی گئی کاربھی برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سے بیرون ملک سے رقم بھی منگوائی تھی۔

 

Post a Comment

0 Comments