Ticker

6/recent/ticker-posts

مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات


 وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے 30 سے زائد صفحات پر مشتمل چالان عدالت میں جمع کردیا گیا۔

مونس الہیٰ کے خلاف کرپشن کاپیسہ مختلف بینک اکائونٹس میں ٹرانزیکشن کے ذریعے سفید دھن میں تبدیل کرنے کاالزام ہے۔

منی لانڈرنگ میں مجموعی طور پر 40 سے زائد بے نامی اکاونٹس کااستعمال کیاگیا ہے جس میں سے فرانزک کے بعد 6 اکاونٹس جعلی ثابت ہوئے۔

ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کے ذریعے کالے دھن کو سفید دھن میں بدلاگیا۔ کیس میں 100 سے زائد گواہوں کو نامزد کیا گیا۔

تفتیشی حکام نے مونس الہیٰ کیخلاف بطور شہادت 9 ہزار دستاویزات کو کیس کاحصہ بنایا ہے جبکہ منی لانڈرنگ مقدمے کے چالان میں 4 ملزموں کونامزد کیا گیا۔

ملزموں میں چوہدری مونس الہیٰ، مظہراحمد، نوازبھٹی اور واجد بھٹی شامل ہیں تاہم چالان میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو نامزد نہیں کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments