Ticker

6/recent/ticker-posts

ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے چمن نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں عبدالحکیم، نیک محمد اور نظر گل شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments