Ticker

6/recent/ticker-posts

آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد کا اعلان کردیا

پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیا کے مطابق تباہ کن سیلاب نے33 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے، ملک کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کی یکجہتی کو سراہتے ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیاکے مطابق آسٹریلوی امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اس سے قبل بھی پاکستان کو 2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی تھی۔

Post a Comment

0 Comments