Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈکیتوں نے پازیب چھیننے کیلئے 108 سالہ خاتون کی ٹانگ ہی کاٹ دی


 بھارت میں ڈکیتوں نے معمر خاتون کی پازیب چھیننے کے لیے ٹانگ ہی کاٹ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز جے پور میں پیش آیا جہاں ڈکیتوں نے چاندی کی پازیب چھیننے کے لیے 108 سالہ معمر خاتون کی ٹانگ ہی کاٹ ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ شام کے اوقات میں اس وقت پیش آیا جب 108 سالہ خاتون گھر میں تھیں، نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور انہیں باہر کھینچا، اس دوران ملزمان نے تیز دھار آلے سے خاتون کی ٹانگ ہی کاٹ دی اور پازیب چھین کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت جمنا دیوی کے نام سے ہوئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ خاتون جے پور میں اپنی بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments