Ticker

6/recent/ticker-posts

بابراعظم تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے


 کرائسسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشین بلےباز ہونے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

27 سالہ کپتان بابراعظم نے 251 ویں ان نگز میں یہ سنگ میل عبور کیا اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی بیٹر کو اس اعزاز تک پہنچنے میں 261 اننگز صَرف کی تھیں۔

سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے یہی کارنامہ 262 اننگز جبکہ جاوید میانداد نے 266 اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔


Post a Comment

0 Comments