Ticker

6/recent/ticker-posts

نگران پنجاب حکومت 1368 ارب کا بجٹ آج پیش کرے گی

لاہور: نگران پنجاب حکومت 1368 ارب روپے سے زائد اخراجات کا مجموعی بجٹ آج پیش کرے گی۔

نگران حکومت پنجاب بجٹ کا اعلان آج صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے بعد کرے گی۔ صوبائی کابینہ سے منظوری کیلیے اجلاس 4 بجے سہ پہر 8 کلب میں طلب کر لیا گیا، گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا جائیگا۔ گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ پنشن میں اضافے کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ جوائنٹ پریروٹیز کمیٹی نے بجٹ کے اعدادوشمار کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق ہائرایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 69 ارب 8 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے ، لٹریسی اور غیر رسمی تعلیم کیلئے 4 ارب 64 کروڑ روپے ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیلئے 64 ارب 84 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔ اسکول ایجوکیشن 58 ارب 21 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق صنعت و تجارت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 32 ارب 18 کروڑ روپے ، یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس 11 ارب 44 کروڑ روپے ، سیاحت اور آرکیالوجی کیلئے 4 ارب 82 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کیلئے 8 ارب 81 کروڑ روپے، اطلاعات و ثقافت کیلئے 3 ارب 41 کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے۔

 

Post a Comment

0 Comments