Ticker

6/recent/ticker-posts

اے آر وائی برطانیہ میں 14ویں مرتبہ غلط ثابت، دی نیوز کے صحافی کے حق میں فیصلہ آگیا


 برطانیہ میں اے آر وائی نیوز 14ویں مرتبہ غلط ثابت ہو گیا۔ برطانیہ میں ٹی وی میڈیا کے نگران ادارے آفکام نے آے آر وائی نیوز کے برطانیہ میں براڈ کاسٹر کے خلاف دی نیوز کے صحافی فخر درانی کی قانونی درخواست پر فخر درانی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

فیکٹ فوکس ویب سائٹ پر پاپا جونز اور باجکو گروپ کے حوالے سے ایک خبر کو جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے ساتھ جوڑنے کے بعد اے آر وائی نیوز برطانیہ نے دی نیوز کے صحافی فخر درانی پر غلط الزامات لگائے، فخر درانی کی قانونی نوعیت کی شکایت پر آفکام نے دی نیوز کے صحافی فخر درانی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

اس تازہ ترین فیصلے کے بعد 14ویں مرتبہ یہ طے ہو چکا ہے کہ اے آر وائی نیوز نے برطانیہ میں نشریاتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

آفکام نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ این وی ٹی وی نے فخر درانی کے خلاف الزامات عائد کرنے کے معاملے میں احتیاط کا مظاہرہ نہیں کیا اور شواہد پیش نہیں کیے گئے اور اس انداز سے انہیں نظر انداز کیا گیا جو فخر درانی کے ساتھ کیا جانے والا غیر منصفانہ اقدام ہے۔

فخر درانی نے شکایت کی تھی کہ این وی ٹی وی نے ٹی وی پر ان کی تصویریں دکھائیں اور انہیں پاکستان کا غدار بنا کر پیش کیا گیا جس سے ان کی اور ان کے اہلخانہ کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے تھے۔

انہوں نے ریگولیٹر کو بتایا کہ انہیں صحافی احمد نورانی اور ایس ای سی پی کے ملازم ارسلان ظفر اور ایس ای سی او کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کے ساتھ جوڑا گیا تاکہ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے خلاف سازش کی جھوٹی خبر تخلیق کی جا سکے۔

Post a Comment

0 Comments