Ticker

6/recent/ticker-posts

ایک سال میں 65 لاکھ 70 ہزار نئے شناختی کارڈز میں سے 29 لاکھ 69 ہزار مرد اور 36 لاکھ سے زائد خواتین نے شناختی کارڈ بنوايا۔


  نادرا کی اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ حاصل کرلی ہے، جس کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا، کیوںکہ گزشتہ ایک سال میں 65 لاکھ 70 ہزار نئے شناختی کارڈ جاری ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں 65 لاکھ 70 ہزار نئے شناختی کارڈز میں سے 29 لاکھ 69 ہزار مرد اور 36 لاکھ سے زائد خواتین نے شناختی کارڈ بنوايا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب ميں سب سے زيادہ 31 لاکھ 6 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بنائے گئے اور خیبرپختونخوا میں 12 لاکھ 35 ہزار سے زائد نوجوان ووٹ کے اہل ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں 12 لاکھ 30 ہزار سے زائد نئے ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے، بلوچستان میں 2 لاکھ 43 ہزار 572 نوجوان نادرا رجسٹریشن میں شامل ہوئے۔

دوسری جانب رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم 40 ہزار 484 نوجوانوں نے بھی شناختي کارڈ حاصل کيا، اور ملک کا شناختی کارڈ حاصل کرنے والوں میں 55 فیصد خواتین شامل تھيں۔

Post a Comment

0 Comments