Ticker

6/recent/ticker-posts

نیب کو مطلوب کےڈی اے کے 2 سابق اعلیٰ افسران ملک سے فرار


 نیب کو مطلوب کےڈی اے کے 2 سابق اعلیٰ افسران ملک سے فرار ہوگئے۔

احتساب عدالت نےسابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی ۔

نیب کی جانب سے سماعت میں اہم انکشافات سامنے آئے۔ نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے جاوید احمد ملک سے فرارہوگئے ہیں۔

نیب کی رپورٹ پرعدالت نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کی ٹریول ہسٹری بھی پیش کردی گئی جس میں بتایا گیا کہ دونوں ملزمان جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کینیڈا فرارہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم ناصر عباس کے خلاف 4 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ ملزم ناصر عباس اور جاوید احمد ضمانت پر رہا تھے۔

ان ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال سمیت متعدد الزامات ہیں۔

Post a Comment

0 Comments