Ticker

6/recent/ticker-posts

صدر مملکت نے برآمدات درآمدات بینک آف پاکستان بل 2022ء کی منظوری دیدی


 صدر مملکت نے برآمدات درآمدات بینک آف پاکستان بل 2022ء اور سفارتی و قونصلر آفیسرز (حلف اور فیس ترمیمی) بل 2022ء کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے برآمدات درآمدات بینک آف پاکستان بل 2022 کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان کے قوانین کی اشاعت (ترمیمی) بل 2022ء اور سفارتی اور قونصلر آفیسرز (حلف اور فیس ترمیمی) بل 2022ء کی بھی منظوری دیدی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مذکورہ بلوں پر دستخط آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کئے، جس کے تحت وہ سینیٹ و قومی اسمبلی کے منظور کردہ بلوں کی منظور دیتے ہیں۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد تینوں بل اب قانون کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments