Ticker

6/recent/ticker-posts

غیر ملکی فنکاروں پر مشتمل پاکستانی فلم ’یارا وے‘ کی ریلیز کا اعلان


 بین الاقوامی فنکاروں پر مشتمل پاکستانی فلم ’یارا وے‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، یہ فلم پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کا بہترین امتزاج ہے۔

دبئی کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ بین الاقوامی فلم ’یارا وے‘ ایک عورت کی محبت اور خود کو دریافت کرنے کے سفر پر مبنی ہے، اس کی کہانی التھیا کوشل اور مہوش اعجاز نے تحریر کی ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں سمیع خان، فیضان خواجہ، علیزے ناصر شامل ہیں جبکہ مرینہ خان اور جاوید شیخ بھی سپورٹنگ کردار ادا کررہے ہیں۔

یارا وے کی شوٹنگ دبئی، جارجیا اور تھائی لینڈ میں کی گئی ہے۔

فلم سے متعلق ہدایت کار منیش پوار کا کہنا تھا کہ دبئی ایک وسیع ثقافتی مرکز ہے، جس میں ہندوستانی اور پاکستانی بڑی تعداد میں آباد ہیں، اسی وجہ سے متحدہ عرب امارات اس طرح کی پروڈکشن کیلئے ایک بہترین مقام تھا اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نے پاکستانی اور بھارتی ٹیلنٹ کو ایک ساتھ ملایا۔

یہ فلم 2020ء میں ریلیز کی جانی تھی تاہم کرونا وباء کے باعث تاخیر کا شکار ہونیوالی فلم اب 11 نومبر 2022ء کو ریلیز ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments