Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے انعقاد کا اعلان


کراچی:  دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے، چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش 15سے18نومبرکو ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔

انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (IDEAS) جنوبی ایشیا کا ایک اہم ایونٹ ڈیفینس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے تحت منعقد کیا جاتا ہے،کورونا کی عالمی وباء کے باعث نمائش 4سال کے تعطل کے بعد منعقد کی جا رہی ہے۔.

ایونٹ کا انعقاد عالمی امن، استحکام اور توازن کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے میں معاون ہونے کے ساتھ  پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آئیڈیاز کے اب تک ہونے والے ایڈیشنز حکومتی محکموں،مسلح افواج، سرکاری اور نجی دفاعی صنعت، تجارتی انجمنوں بالخصوص کراچی کے شہریوں کی سپورٹ کی وجہ سے بھرپور کامیابی سے منعقد ہوئے۔

IDEAS 2018 میں 45ممالک کے524 نمائشی وفود نے شرکت کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ262سے زائد اعلیٰ سطح کے وفود نے نمائش کا دورہ بھی کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments