Ticker

6/recent/ticker-posts

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار


لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی  
 ٹی ڈی) پولیس نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرفراز احمد اور زبیر احمد شامل ہیں، جن سے 1320 گرام بارودی مواد، 4 ڈیٹونیٹر ،پستول، موبائل فون،نقدی، 19 ممنوعہ پمفلٹ، 2 کالعدم تنظیموں کی کتابیں، اور 3 کالعدم تنظیموں کے میگزین برآمد کئے گئے۔ ملزمان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی پولیس نے 367 کومبینگ آپریشن کئے جن کے دوران 226 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف 22 مقدمات درج کئے گئے۔


 

Post a Comment

0 Comments