Ticker

6/recent/ticker-posts

نالے میں گرکراہلیہ اور3 ماہ کے بیٹے کی ہلاکت، شوہر نے11کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کردیا

 کراچی:  

شدید بارشوں کے باعث اُبلتے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون  کے شوہر نے کے ایم سی کے خلاف 11 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران شادمان نالے میں گر کر خاتون اور بچے کی ہلاکت پر متاثرہ شہری محمد دانش نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے کے ایم سی کے خلاف سیشن عدالت میں ساڑھے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 17 جولائی کو کے ایم سی کی غفلت سے دانش کی اہلیہ ثمن اور 3 ماہ کا بیٹا اذلان جاں بحق ہوا تھا، کے ایم سی بروقت حفاظتی اقدامات کرتی تو حادثہ نہ ہوتا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی ہلاکتوں کے براہ راست ذمے دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کھلے نالے پر توجہ نہیں دی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

 

Post a Comment

0 Comments