راولپنڈی میں کرائے دارنے کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کیلئے چار سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹا دیا۔ 3 کو قتل کیا اور ایک لاپتہ ہے۔
سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں 27 ستمبر کو فرار ہوتا ہوا رکشہ ڈرائیو عمران جب مشکوک گھبراہٹ پر پولیس نے پکڑا تو لرزہ خیز کہانی سامنے آگئی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق دوران تفتیش گرفتاری پر ملزم نے گھناؤنا منصوبہ بے نقاب کردیا۔
ملزم ماجد نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہو رہا تھا۔ جو 19 جولائی 2022 کو قتل کیے گئے اپنے بھائی ساجد کے کیس کا مدعی بھی تھا۔ انکے تیسرے بھائی ارشد کو 2 سال پہلے پمز میں قتل کرکے موت حادثانی ہونے کا ڈھونگ رچایا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول 3 لیکن اس خونیں کھیل کا ماسٹر مائند ایک ہی ملزم مقتولین کا کرائے دار جاوید اکرام تھا۔
دو سال میں 3 بھائیوں کو راستے سے ہٹانے والے جاوید اکرم نے چوتھے بھائی واجد کو 11 سال پہلے نشے کی لت لگا دی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔
لالچی کرائے دار کے اس گھناؤنے منصوبے کی بنیاد پیر ودھائی کے محلہ اسلام پورہ میں تقریباً 96 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد بنی۔
ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی پولیس وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ مقتولین کی وہاں پر تقریباً سات سے آٹھ کینال جائیداد ہےجس کی قیمت کروڑوں میں جا کے بنتی ہے۔
مقتولین کے لواحقین کا کہنا ہے ملزم عمران نہ پکڑا جاتا توماسٹر مائنڈ جاوید اپنا مکروہ مقصد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا تھا۔
ملزم نے اپنی پلاننگ میں عمران کو شامل کیا جبکہ عمران نے عامر نامی شخص سے اسلحہ حاصل کیا۔ پولیس تینوں کو گرفتار کرچکی ہے۔
0 Comments