Ticker

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی میں ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل ہوگیا تفتیش میں 46 سالہ ندیم کی قتل کا ملزم چھوٹا بھائی نکلا


 راولپنڈی میں تھانہ ائر پورٹ کی حدود سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل ہوگیا۔

تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں نالے سے ایک روز قبل برآمد بوری بند لاش کی گتھی سلجھ گئی۔ 46 سالہ مقتول کی شناخت اس کے ماموں نے نعیم کے نام سے کی۔ جس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ گنج منڈی میں مقتول کے چھوٹے بھائی نعیم کی مدعیت میں انتیس ستمبر کو درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے تفتیش شروع کی تو مدعی مقدمہ نعیم ہی قتل کا مرکزی ملزم نکلا ۔ ندیم کو 19 ستمبر کی رات 2 بجے سوتے میں ڈنڈوں کے وار اور گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔ لاش بوری میں ڈال کر نالہ لئی میں بہانے کے بعد نعیم نے رتہ روڈ سے ندیم کے اغواء کی کہانی بھی گھڑ لی۔

ایس پی راول بابر جوئیہ کا کہنا ہے کہ ملزم نعیم نے اپنے سالے کے ساتھ مل کر اپنے بھائی کو قتل کیا ہے اور اس کے بعد اغواء کا ایک ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے تفتیش کی تو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے عدالت سے ریمانڈ ملنے پر مزید تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کی جائے گی، قتل واقعی غیرت کے نام پر ہوا یا محرکات کچھ اور ہیں ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments