پشاورکے علاقے متنی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر شہید اور چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی کے گاؤں شیرہ کیرہ میں ٹی ٹی پی کے کمانڈر عبدالرحیم اور دیگر ساتھیوں نے پشاور آنے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 سکیورٹی اہلکار زخمی اور ایک راہ گہیر شہید ہوگیا۔

0 Comments