وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کو لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے سیکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو کلپ برآمد کر لیے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم احتشام چائلڈ پورنو گرافی کے مافیا کا ایجنٹ ہے ۔ ملزم ویڈیو گیمز کی آڑ میں بچوں کے ساتھ دوستی کرتا اور نازیبا تصاویر و ویڈیو کلپ بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کی نشان دہی پر لاہور کی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتارکیا گیا ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقامی عدالت سے ریمانڈ لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

0 Comments