Ticker

6/recent/ticker-posts

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 5 نئے اضلاع بنانے کی منظوری دیدی


 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی۔

 وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پرویز الہی کا کہنا ہے کہ سال 2018ء میں حافظ عمار یاسر کے بڑے جلسے میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا، 2005ء میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان ایم این اے خواجہ شیراز کے بہت بڑے جلسے میں کیا تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب تونسہ اور تلہ گنگ کو ضلع بنا نے کی منظوری بھی میں نے د مزید کہا کہ مری، وزیر آباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع بنانے کی منظوری دی ہے۔

دریں اثنا تونسہ شریف، مری، وزیر آباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کے اراکین اسمبلی نے اضلاع کی منظوری پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments