Ticker

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی میں اسکول طالبہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار


  راولپنڈی: پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں درندہ صفت انسان نے چھٹی جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ متاثرہ بچی کے چچا نے تھانہ دھمیال پولیس کو بتایا کہ ملزم عابد حسین نے بھتیجی کو بہانے سے گھر بلایا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے، ایس پی صدر زنیر احمد کا کہنا تھا ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موصول ہوچکے ہیں، عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments