Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد موٹر وے پر مسافر بس سے 67 کلو سے زائد منشیات برآمد


 اسلام آباد موٹر وے پر مسافربس سے بڑی مقدارمیں منشیات برآمد کرلی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے بڑی مقدارمیں منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق مسافر بس سے 67 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، اور تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات میں 28 کلو سے زائد افیون، دو کلو ہیروئن اور 36 کلو چرس شامل ہے، جب کہ ملزمان سے 400 گرام آئس بھی برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments