Ticker

6/recent/ticker-posts

روپے کی قدر میں بہتری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ


 روپے کی قدر میں بہتری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ

روپےکی قدرمیں بہتری کے اثرات کے پیش نظر 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ لگایا یگا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی پیٹرولیم سبسڈی پر تحفظات کے بعد قیمتوں میں کمی مؤخر ہو سکتی ہے اور قیمتوں کی کمی پی ڈی ایل کی مد میں استعمال ہو سکتی ہے

Post a Comment

0 Comments