Ticker

6/recent/ticker-posts

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بجٹ کا 80 فیصد حصہ 3 یونیورسٹیوں کو ملنے کا انکشاف


 وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بجٹ کا 80 فیصد حصہ صرف 3 یونیورسٹیوں کو ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین سردار محمد شفیق ترین کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔

کمیٹی میں وفاقی سیکرٹری نے انکشاف کیاکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بجٹ کا 80 فیصد حصہ تین یونیورسٹیوں کو ملتا ہے جس میں نسٹ کو 50 فیصد ترقیاتی بجٹ ملتاہے اور ترقیاتی بجٹ کا 30 فیصد نیوٹیک اور کامسیٹس کے منصوبوں پر خرچ ہوتا ہے جبکہ 20 فیصد ترقیاتی بجٹ وزات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے باقی اداروں کو ملتا ہے ۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے باقی 13 اداروں کو 20 فیصد ترقیاتی بجٹ ملتا ہے، باقی اداروں میں ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ میں حصہ نہیں ملتا۔ارکان نے کہاکہ ذیلی اداروں کے سربراہان وقت پر تعینات نہیں ہوتے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی اداروں میں سربراہان کے میرٹ پر تعیناتی ناگزیر ہے۔

رجسٹرار نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی(نیوٹیک) نے کمیٹی کو یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں پانی کی کمی کے حوالے سے اسرائیل کا ماڈل اسٹڈی کر رہے ہیں۔انہوں نے پانی کے حوالے سے بہت اچھا کام کیا ہے اب اسرائیل پانی کے حوالے سے سرپلس ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت کے حوالے سے 2024 میں منصوبہ شروع کریں گے ۔موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments