Ticker

6/recent/ticker-posts

واٹس ایپ نگرانی کا ٹول ہے اس کا استعمال مت کریں، ٹیلی گرام بانی کا انتباہ


 میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دروف نے انتباہ کیا ہے کہ واٹس ایپ نگرانی کا ٹول ثابت ہورہی ہے اور لوگوں کو اس ایپ کا استعمال فوری طور پر ترک کردینا چاہیے۔

ٹیلی گرام کے بانی نے واٹس ایپ کی جانب سے حالیہ سکیورٹی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر میٹا کی زیرملکیت ایپ کا استعمال ترک نہ کیا گیا تو صارفین کے فون ہیک ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں بتایا تھا کہ میسجنگ ایپ کو سکیورٹی کمزوریوں کا سامنا ہوا تھا مگر ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے اس پر قابو پالیا گیا۔

پاؤل دروف نے خبردار کیا کہ ان سکیورٹی کمزوریوں کے باعث ہیکرز واٹس ایپ کے صارفین کے فونز پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ایک مضمون میں کہا کہ اگر میٹا کی مسیجنگ ایپ آپ کے فون میں انسٹال ہے تو ڈیوائس کے تمام ڈیٹا تک ہیکرز کو رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ لوگ ٹیلی گرام کا استعمال کرنا شروع کردیں مگر واٹس ایپ سے ضرور دور رہیں، جو کہ 13 سال سے نگرانی کا ٹول بنا ہوا ہے۔

Post a Comment

0 Comments