Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 10کلو سے زائد آئس منشیات برآمد، سری لنکن باشندہ گرفتار

راولپنڈی: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی 10 کلو گرام سے زائد آئس منشیات بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سری لنکن باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے دوحا جانے والی پرواز نمبر کیو آر 613 کی بریفنگ جاری تھی کہ سری لنکن مسافر مسڑ رمویش چٹہارنگا پنٹو سفر کے لیے ایئرپورٹ پہنچا۔

بیگج سرچ کاؤنٹر پر اے این ایف و ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے جوائنٹ کاؤنٹر پر عملے نے مسافر کا سامان چیک کیا تو ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی 10 کلو گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی۔



 

Post a Comment

0 Comments